ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،روح پرور مناظر

Mon, 14 Nov 2022 12:33:00    S.O. News Service

مکہ مکرمہ؍مدینہ منورہ، 14؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جل تھل ایک ہوگیا۔

بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں بارش کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت برسنے سے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، زائرین نے خوشی کا اظہار کیا، بارش کے باوجود زائرین بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا، کہیں کہیں ہلکی ٹھنڈ بھی شروع ہوگئی۔


Share: